پشا و ر یکم نو مبر ( ایجنسیز) لوئر اوزکزئی ایجنسی کے علاقے شاہین درہ میں شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 20 دہشت گرد
بھی مارے گئے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ جھڑپ میں مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کس گروہ سے ہے۔سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپ میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر سنٹرل ملٹری اسپتال ٹل منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔